انسان تو رہا ہوتے دیکھا تھا لیکن اب بکرے کو بھی رہاہوتے دیکھ لیا

رحیم یارخان (میڈیا92نیوز) انسان تو رہا ہوتے دیکھا تھا لیکن اب بکرے کو بھی رہاہوتے دیکھ لیا
رحیم یارخان میں چوری ہونے والے بکرے کی حوالات سے رہائی، نئے اور پرانےمالک کے حق ملکیت کے دعوے پرپولیس نے تفتیش مکمل کرکے بکرے کوخاتون پولیس اہلکارکے حوالے کر دیا۔
علاقے خان پورکی خاتون پولیس اہلکار وسیم بانو کا پالتو بکرا کچھ روز پہلے چوری ہوگیا تھا، کئی روز کی تلاش کے بعد پولیس کو ایک بکرا ہاتھ لگا جو چوری ہونے والے بکرے کے مشابہہ تھا ۔
خاتون پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا تھا کہ یہی ان کا بکرا ہے تاہم بکرے کے مالک کے مطابق کہ اُس نے یہ بکرا مویشی منڈی سے خریدا تھا۔
نئے اور پرانےمالک کےحق ملکیت کے دعوے پر پولیس نے تفتیش کی جس کے مکمل ہونے کے بعد بکرے کو حوالات سے باہر نکال کر خاتون پولیس اہلکار کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد …