ہربنس پورہ میں افسوسناک واقعہ، دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

(میڈیا پاکستان ): ہربنس پورہ میں افسوسناک واقعہ، قربانی کا جانور خریدنے کیلئے جانے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا، مقتول کی دو ہفتوں بعد شادی ہونا تھی۔
ہربنس پورہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل کر دیا گیا۔ سلامت پورہ کا رہائشی فیصل علی اپنے بڑے بھائی اور دوست کیساتھ موٹر سائیکل پر قربانی کا بیل خریدنے جا رہا تھا کہ راستے میں پانچ ڈاکوؤں نے روک لیا۔ دو لاکھ روپے اور موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر فیصل کو قتل کردیا۔
فیصل کے قتل کے بعد اس کے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی، فیصل کی پندرہ روز کے بعد شادی تھی۔ فیصل کی والدہ اور بہنیں رو رو کر انصاف مانگتی رہی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …