لاہور(میڈیا 92نیوز)پی پی169کاٹکٹ نہ دینے پر نوازجٹ کے حامیوں کا شہبازشریف کی رہائش گاہ کے باہر پٹرول کی بوتلیں اٹھا کر دھرنا،کہتے ہیں پارٹی نےٹکٹ نہ دیا تو ن لیگ کو جیتنے نہیں دیں گے۔ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن کے کارکن ناراض۔پی پی169سے نوازجٹ کے حامی پہنچے شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر۔مظاہرین نے این اے134سے رانامبشراقبال اورپی پی169سے چودھری نوازجٹ کو ٹکٹ دینے کے نعرے بلند کئے۔چودھری نواز جٹ کے حامیوں کا گاڑیوں کے آگے احتجاج۔خودسوزی کی بھی دھمکی دی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ قیادت نے ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے۔ جو جنرل کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتا۔چودھری نواز جٹ کے حامیوں نے ٹکٹ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
