شیر کی دھاڑ ،بلے کے چوکے چھکے، تیروں کی برسات قومی اسمبلی کا سب سے طاقتور مقابلہ این اے 131

لاہور(میڈیا 92نیوز) میڈیا92نیوز نے ایک سروے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں ہماری ٹیم ہر علاقے میں جائے گی جہاں پر الیکشن 2018ء قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کھڑے ہیں ۔ہم نے لاہور کے حلقے 131کا سروے کیا جس میں ہم نے گلی محلے جا کر سروے کیا کہ آپ کس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں سروے کرنے سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن جو اس حلقے کا دفاعی چمپئن بھی ہے اور اس حلقے سے خواجہ سعد رفیق مسلم لیگ (ن) اور عمران خان (تحریک انصاف ) اور عاصم محمود (پاکستان پیپلزپارٹی ) سے کھڑے ہیں ۔سروے کے دوران ہم نے جب علاقے کے مکین کاشف سے بات کی تو اس نے کہا کہ اس دفعہ انشاء ہمارا شیر ہی جیتے گا اور ہمارے شیر کی دھاڑ کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا اور پھر ہم کہیں گے کہ شیر ایک واری فیر۔حلقے کے ان مکینوں سے پوچھا گیا کہ آپ مسلم لیگ ن کو ہی کیوں پسند کرتے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ بس ہمیں شیر اچھا ہی بہت لگتا ہے اور ہمیں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے بہت محبت کرتے ہیں خواجہ سعد رفیق نے ہمارے حلقے میں بہت کام کئے ہیں اور انشاء اللہ اس دفعہ بھی ہم شیر کو ہی جتوائیں گے اور انشاء اللہ 25جولائی کو ہماری ہی جیت ہو گی۔دوسری جانب جب ہم ڈیفنس کے علاقے چاچڑ پنڈ میں گئے تو وہاں ہمیں اکثریت ملی جلی سے ملی ہے اور ہمیں جنید جو کہ علاقہ کا مکین ہے ان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ شیر ہمارے کپتان کے باؤنسر اور چوکے چکھوں سے نہیں بچ سکتا اس دفعہ ہم انشاء اللہ شیر کو گھائل کر کے ہی رہیں گے ۔جب ہماری ٹیم نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے پوچھا کہ آپ لوگ کپتان کو کیوں پسند کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر عمران خان وہ واحد انسان ہے جس نے اپنی تیز باؤلنگ اور چوکے چوکھوں کی مدد سے شیر کو للکارتا رہا اور جس طرح بھی مسلم لیگ ن نے کرپشن کی ہے اس کو نمایاں کرتا رہا اب تو صرف چوکے چھکے ہی لیں گے اور ہمارا کپتان ہی جیتے گا۔جب ہم اس سے اگلے علاقے میں گئے تو وہاں پر ہمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ملے انہوں نے بھی یہی کہا کہ یہ الیکشن ہمارا ہے اور ہم اپنے تیروں سے شیر اور بلے کو گھائل کریں گے اس حلقے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے عاصم محمود کھڑے ہیں جو کہ ان کا آبائی حلقہ بھی کہا جاتا ہے اور وہ بھی دعویٰ کرتے ہیں اس دفعہ انشاء اللہ ہم ہی جیتیں گے ۔اگر تجزیئے کے اتبار سے دیکھا جائے تو دونوں امیدوار عمران خان سعد رفیق جو کہ قومی اور صوبائی اسمبلی سے کھڑے ہیں اور کامیاب ہونے کی توقع رکھتے ہیں لاہور سے یہ سب سے بڑا طاقتور مقابلہ ہے اور تمام امیدواروں کی اس پر نظر ہے ہر کوئی شیر کی دھاڑ اور بلے کے چوکے چھکے اور تیر وں کی برسات کو دیکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …