لاہور (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنی فلم آج ریلیز ہوگی۔ رنبیر کپور نے خود کو سنجو کے کردار میں ایسا ڈھالا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ فلمی پنڈتوں نے”سنجو”کے باکس آفس پر ریکارڈ توڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔
رنبیر کپور ہے یا سنجے دت، دیکھنے والوں کو پہچاننا مشکل ہو گیا۔ بالی وڈ کے منا بھائی کی زندگی کا ہر رنگ اب ان کی بائیو گرافی میں دیکھنے کو ملے گا۔
فلم سنجو میں رنبیر کپور نے اداکار سنجے دت کا کردار نبھایا ہے۔ بائیو گرافی فلم "سنجو”میں سنجے دت کو منشیات کا عادی دکھایا گیا ہے۔ فلمی دنیا میں ان کا سفر اور پھر جیل یاترا سب "سنجو ” میں دیکھنے کو ملے گا۔
فلمی پنڈتوں نے پیش گوئی کی ہے کہ فلم رنبیر کپور کو بالی وڈ میں نئی پہچان دے گی اور باکس آفس پر نئے ریکارڈ بنائے گی۔