لاہور(میڈیا 92نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں تعینات بہاولنگر ایل آر او بھی کرپٹ نکلے ،انٹی کرپشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بہاولنگر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات ایل آر اوکو 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں اے ڈی ایل آر سروس سنٹر انچارج سروس سنٹر آفیشل کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہونے کے واقعات تو سب نے دیکھے ہوں گے لیکن اب اس اتھارٹی میں تعینات ہونے والے ایل آر او بھی اسی پریکٹس میں ملوث نکلے رشوت لینے کی لت کے باعث اراضی ریکارڈ سنٹر میں تعینات سٹاف اندھا دھند کی بنیاد پر شہریو ں سے رقم وصول کرنے پر مجبور کر دیا گزشتہ روز بھی انتقال درج کرنے کے عوض بہاولنگر کے ایل آر او عمیر نے 40ہزار روپے رشوت مانگی اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے چوکیدار کیساتھ مل کر سائل عبید سے رشوت وصولی کی تو عین موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈ کرتے ہوئے ایل آر او عمیر کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دیں ایل آر او کی گرفتاری اور رشوت وصولی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے اور حکم ریونیو کے پٹوار کلچر اور رشوت کلچر کو ختم کرنے کے تمام دعوے بھی غلط ثابت ہو چکے ہیں محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ ملزم کا ریمانڈ لیں گے اور اس میں ملوث دیگر ملزمان کا بھی تعین کریں گے محکمہ اینٹی کرپشن نے ایف آئی آر نمبر18/2018 درج کر کے تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا۔
