(میڈیا پاکستان): سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مفاہمت کی سیاست کے لئے سعودی عرب کو قائل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نیب کے جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خصوصی ٹاسک دیا ہے، سابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی ولی عہد کیساتھ ملاقات کریں گے اور سعودی ولی عہد کو نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ شاہد خاقان عباسی سعودی شہزادے کو نواز شریف اور ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کیساتھ مفاہمت کیلئے کردار ادا کرنے کا کہیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی اُنکے ہمراہ ہیں۔
