ماسکو(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز)انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان ہیری کین پاناما کیخلاف ہیٹ ٹرک بناکرورلڈکپ گولڈن بوٹ ایوارڈ ریس میں ٹاپ پرآگئے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو اور بلجیم کے رومیلو لوکاکو چار گول کیساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ چیری شوف اورڈی کوسٹابھی ریس میں موجود ہیں۔فٹبال ورلڈکپ میں گولڈن بوٹ ایوارڈ کا حصول بے حداہم ہوتاہے ۔ یہ ایوارڈ ٹورنامنٹ میں زیادہ گول کرنیوالے کھلاڑی کودیاجاتاہے ۔دوپلیئرز کے برابرہونے پر زیادہ گول کرنے میں معاونت کرنیوالے کھلاڑی کودیاجاتاہے ۔گولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین پانچ گول کے ٹاپ پوزیشن پرآگئے ہیں۔ پرتگال کے سپرسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے مقابل پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک بنائی۔اورمیچ تین تین سے برابرکرنے میں نمایاں کردار اداکیا۔رونالڈو نے مراکش سے دوسرے میچ میں بھی اپنی ٹیم کا واحدگول کیا۔اورچارگول کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔بلجیم کے رومیلولوکاکو چارگول کے ساتھ دوسرے نمبرپرہیں۔روس کے چیری شوف اوراسپین کی ڈیگوکوسٹا بھی تین تین گول کرکے گولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں موجود ہیں۔بیلجیئم کے ایڈن ہیزرڈ،روس کے آرٹم ڈزوبا اورانگلینڈ کے جون اسٹونز دو،دوگول کرچکے ہیں۔
