تازہ تریندلچسپ و عجیب

درجہ حرارت منفی 100 ، سردی نے ریکارڈ توڑ دیا

کراچی (میڈیا92نیوز) دنیا میں سرد ترین مقام پر سردی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور درجہ حرارت منفی 100؍ کے قریب پہنچ چکا ہے۔

سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، درجہ حرارت ہماری سوچ سے بھی زیادہ سرد ہے۔ سیٹلائٹ ڈیٹا سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق، انٹارکٹیکا کی برفانی چٹانوں کے درمیان ریکارڈ کی جانے والا انتہائی درجہ حرارت منفی 98؍ تک جا پہنچا ہے، جو آخری مرتبہ منفی 93؍ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مشرقی انٹارکٹیکا پلیٹو، جس کا زیادہ تر حصہ جنوبی قطب پر ہے، میں درجہ حرارت ریکارڈ حد تک جا پہنچا ہے، رپورٹ کے مطابق، قریبی موسمیاتی اسٹیشنوں سے حاصل کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس ریکارڈ کی تصدیق کی گئی۔

ماہرین کی ٹیم کے ایک رکن ٹیڈ اسکیم بوس نے امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کو بتایا کہ اس قدر شدید سرد ماحول کا اندازہ ہمیں پہلے کبھی نہیں تھا، میں امید کرتا ہوں کہ ہمیں ایسے ماحول میں کام نہ کرنا پڑے کیونکہ یہاں سانس لینا بھی بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ سانس لینے کے نتیجے میں حلق یا پھیپھڑوں کا کچھ حصہ منجمد ہو کر تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

Back to top button