عرفان خان کی نئی کامیڈی سے بھرپور فلم کا ٹریلر ریلیز

لاہور (میڈیا92نیوز) بالی وڈ اداکارعرفان خان کی فلم "کارواں”کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ کامیڈی فلم میں اداکار ڈرائیور کا کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔

آکرش کھرانا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کارواں کی کہانی بنگلور کے رہائشی نوجوان کی ہے جس کے والد کی لاش لاپتہ ہو جاتی ہے۔ ایسے میں عرفان خان نوجوان کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔

ہلکی پھلکی کامیڈی سے بھرپور فلم کارواں تین اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ان دنوں عرفان خان کینسر کے مرض سے لڑ رہے ہیں اور برطانیہ میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد …