پنجاب کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز گئے

لاہور(میڈیا92نیوز)پنجاب بھر کے ہزاروں اسسٹنٹ کمشنرز آئندہ 24گھنٹوں میں تبدیل کر دیئے جائیں گے اس امر کا فیصلہ بدھ کے روز نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری اور چیف سیکرٹری پنجاب کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا جس میں صوبے میں شفاف اور غیر جانب دار انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے طویل مشاورت کی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دونوں بڑوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ گزشتہ دور حکومت میں لگائے گئے افسران کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں جو شفاف انتخابات پر دھبے کے مترادف ہیں اس لئے اہم مناصب پر تعینات افسروں کی تبدیلی ناگزیر ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز کے فوری تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا جو آئندہ 24گھنٹوں میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …