تازہ ترینلاھور نامہ

لاہور ائیرپورٹ پر ریلوے اسٹیشن کے مناظر ، جہاز غائب مسافر سراپا احتجاج

لاہور(میڈیا92نیوز)لاہور ائیرپورٹ پر شدید بارش کے دوران جہاز میسر نہ آنے اور طیاروں کی فنی خرابی کے باعث کم و بیش 2 ہزار لوگ ائیر پورٹ پر جمع ہوئے اور متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر سے ہونے کے باعث زبردست احتجاج کیا جاتا رہا ۔ ائیرپورٹ پر لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور سارے پسنجر شور شرابہ کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ نے ابھی اصل وجہ نہیں بتائی ہے کہ فلائٹیں کیوں لیٹ ہیں لیکن باخبر ذرائع کے مطابق معلوم ہوا کہ فلائٹیں جہاز میسر نہ ہونے اور طیاروں کی فنی خرابی کی وجہ سے لیٹ ہیں جس کی وجہ سے پسنجروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے پسنجر دہائیاں دے رہے ہیں کہ فلائیٹیں کیوں لیٹ ہیں لیکن ائیرپورٹ پر رش ہونے کی وجہ سے انتظامیہ پسنجروں کی نہیں سن رہی اور ایک ہی بات کو دوبارہ بیان کر رہی ہے کہ فلائیٹیں لیٹ ہیں آپ انتظار کریں۔

Back to top button