پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیم رولز 2014ءسے سوسائٹیوں کے مالکان بے لگام

لاہور(میڈیا92نیوز) پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیم رولز 2014ءکے تحت مالکان ہاﺅسنگ سکیم کو دیئے جانے والے اختیارات رہائشیوں کے لئے وبال جان اور فراڈ جعلسازی کی بڑی وجہ بن گئے، ایل ڈی اے، ٹاﺅن انتظامیہ اور کوآپرٹیو سمیت دیگر حکومتی اداروں نے بھی رولز میں ترمیم کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی، ہاﺅسنگ سکیموں کے شہری سلیم مالکان کے رحم و کرم پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ”میڈیا 92نیوز“ کو ملنے والی معلومات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے حکم پر ایل ڈی اے ٹاﺅن انتظامیہ اور کوآپرٹیو کے بنائے جانے والے ایکٹ رولز اور ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مالکان ہاﺅسنگ سکیم کو دیئے جانے والے اختیارات جعلسازی ، فراڈ، دھوکہ دہی اور کرپشن کی وجہ بن گئے۔ ایل ڈی اے کے شعبہ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیم کے رولز2014ءنے مالکان ہاﺅسنگ سکیم کو انتہائی با اختیار اور با اثر بنا رکھا ہے جس سے وہ سوسائٹی اور با اثر بنا رکھا ہے جس سے وہ سوسائٹی کی زمین بیچنے کے باوجود مکمل طور پر والے تعمیراتی کاموں سے لے کر تمام انتظامی معاملات کو بھی اپنے کنٹرول میں کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیموں میں ہونے والی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے باعث شہری نیب اور اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کر چکے ہیں اور الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان گرفتاریوں کے بعد جیلوں میں بھی جا رہے ہیں اور قومی احتساب بیورو پنجاب سمیت حکم اینٹیک پرشن اور دیگر احتسابی ادارے بھی روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے ڈی جی ایل ڈی اے سےمطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ سکیموں کے رولز2014ءمیں ترمیم کرتے ہوئے ایسے رول نافذ کریں جس سے رہائشیوں کے لئے آسانیاں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …