لاہور(میڈیا 92نیوز) ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ جاری۔ پنجاب سکواش کمپلیکس میں ہونے والے مقابلوں کا کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہوگیا۔ ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ دوسرے کوالیفائنگ رائونڈ میں چار دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ظاہر شاہ نے نعمان خان کو شکست دے کر مین راونڈ میں کوالیفائی کر لیا۔ دانش اطلس نے محمد فرحان کو شکست دی, وقار محبوب نے عزیر شوکت کو شکست سے دوچار کیا۔ آخری میچ میں بلال ذاکر نے حارث قاسم کو ہرا کر مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ مین راونڈ میں سولہ مرد جبکہ سولہ خواتین کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گی۔ خواتین کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ پچیس جون کو شروع ہونے والی چیمپئن شپ کا فائنل 30 جون کو کھیلا جائے گا۔
