اسحاق ڈار اور ان کے اہلخانہ کی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور میں پیش

اسلام آباد (میڈیا پاکستان) سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اسحاق ڈار اور انکے اہل خانہ کی کمپنیوں سے متعلقہ ریکارڈ نیب لاہور کو جمع کروا دیا، نیب لاہور میں اسحاق ڈار کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ پر ریفرنس تیار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز نیب لاہور کی جانب سے اسحاق ڈار کو طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد نیب لاہور نے ایس ای سی پی کو اسحاق ڈار اور ان کے اہلخانہ کی کمپنیوں کا تمام ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے ریجنل افسران نے تفتیشی ٹیم کو اسحاق ڈار اور ان کے اہلخانہ کی کمپنیوں کا مفصل ریکارڈ پیش کر دیا ہے، رجسٹریشن سرٹیفکیٹس، آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن اور میمورینڈم آف ایسوسی ایشن سمیت دیگر متعلقہ ریکارڈ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر نیشنل بنک سعید احمد، چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن جاوید کیانی اور ایس ای سی پی کے فراہم کردہ ریکارڈ کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …