تازہ ترینلاھور نامہ

عمران خان کے پاس اے ٹی ایمز کی کمی نہیں،خواجہ سعد رفیق

لاہور(میڈیا92نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اے ٹی ایمز کی کمی نہیں وہ جھوٹے،نااہل اور نالائق شخص ہیں۔ خیبر پختو نخوا میں کچھ نہیں کیا ہم نے 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں ڈالی، گزشتہ روز لاہور میں کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نااہل، جھوٹے اور نالائق آدمی ہیں۔پشاور میں ڈینگی آیا تو سبز دل شخص پہاڑوں پر چڑھ گیا اپنی ہی جماعت کے لوگوں نے عمران خان کے خلاف دھرنا دیا تو دھرنے کے وقت عمران خان بنی گالہ سے نہیں نکلے ایاز صادق اورنواز شریف کو دعائیں دیں جنہوں نے پی ٹی آئی کے استعفے قبول نہیں کیے عمران کے پاس اے ٹی ایمز کی کمی نہیں ایاز صادق کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی اے ٹی ایمز کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ خود انکم ٹیکس نہیں دیتے عمران خان کوکے پی کے میں حکومت ملی کیا کارنامہ کیا ہے،،مسلم لیگ ن کی حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم میں کیوںحصہ نہیں لے سکتے۔

Back to top button