لاہور(میڈیا92نیوز) : پاکستان تحریک انصاف کی این اے 125میں امیدوارڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 29ہزار غیرتصدیق شدہ ووٹ دوبارہ شامل کردیے گئے،غیرتصدیق شدہ ووٹوں کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے،3 گورنرہاؤسز سے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلائی جارہی ہے،مریم نوازکے اعتراضات نہیں سنے گئے، اب دوبارہ اپیل کریں گے۔
انہوں نے آج یہاں پی ٹی آئی رہنماء عندلیب عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے کہا تھا کہ صوبے میں پانی کی فراہمی عام کریں گے۔اب وہ کراچی میں جاکرلوگوں کوبے وقوف بنانا بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ10سال شہبازشریف نے پنجاب پرحکومت کی۔ لوگوں کے نلکوں میں پانی نہیں آرہا۔ صاف پانی 400 کروڑ کا پراجیکٹ ہے لیکن عوام کوایک بوند پانی نہیں ملا۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ صاف پانی کمپنی کے قمراسلام کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ صاف پانی کمپنی کے 400 کروڑ روپے کہاں گئے؟عمران خان جہازپرجائیں توتنقید کی جاتی ہے۔ شہبازشریف کراچی کس جہاز پرگئے؟ انہوں نے کہا کہ 3 گورنرہاؤسز سے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ شہبازشریف کو19گاڑیوں کا پروٹول دیا گیا، عوام کا پیسا استعمال کیا جارہا ہے۔
اس طرح سرکاری وسائل استعمال ہوئے توپری پول دھاندلی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیے۔ مریم نوازکی بیرون ملک بھی جائیدادیں ہیں ۔ مریم نواز کیخلاف ہمارے اعتراضات نہیں سنے گئے۔ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پردوبارہ اپیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 29 ہزار غیرتصدیق شدہ ووٹ دوبارہ شامل کردیے گئے،غیرتصدیق شدہ ووٹوں کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی حلقے میں ہماری مہم بھرانداز میں جاری ہے۔الیکشن تحریک انصاف ہی جیتے گی۔
