ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا نون لیگ کو نوٹس

(میڈیا پاکستان): این اے 120 ضمنی الیکشن کا معرکہ، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ نون کو نوٹس جاری کردیا۔
این اے 120 کے ریٹرنگ افسر محمد شاہد کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ نون سے تین دن میں وضاحت طلب کی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق اراکین اسمبلی، وفاقی وزراء انتخابی مہم نہیں چلاسکتے لیکن ن لیگ کے اُمیدوار کی انتخابی مہم اراکین اسمبلی چلا رہے ہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اُمیدوار فیصل میر کی جانب سے بھی درخواست دی گئی ہے کہ حکومتی اُمیدوار کی انتخابی مہم کے لئے ریاستی مشینری استعمال کی جارہی ہے ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں اور فنڈز بھی جاری کیا گیا ہے۔ ریٹرنگ افسر کی جانب سے مسلم لیگ نون کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ اراکین اسمبلی اپنے اُمیدوار کی انتخابی مہم چلانا بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …