لاہور(میڈیا 92نیوز) متحدہ مجلس عمل بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں مشکلات کا شکار ہے۔ ٹکٹ کی امید رکھنے والے رہنماﺅں کی جانب سے بغاوت کا بھی امکان پیدا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کئی امیدوارو ں نے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بغاوت والا معاملہ نہیں ہو گا، کوئی آزاد الیکشن نہیںلڑے گا۔
