لاہور(میڈیا 92نیوز) سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی رہنما حاجی امداد حسین مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔ حاجی امداد حسین کی رہنما مسلم لیگ نون حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب سے پیپلزپارٹی کا خاتمہ تو ہو چکا ، اب پی ٹی آئی کا خاتمہ انشاءاللہ اسی الیکشن میں ہو جائے گا۔
