لاہور(میڈیا 92نیوز) دکان خالی کرانے کا کیس عدالت نے معروف اداکارہ بابرہ شریف کی درخواست پر مخالف پارٹی کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔ سول جج فہیم الحسن نے بابرہ شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایم ایم عالم روڈ پر واقع نجی جیولر سات ماہ سے دکان کا کرایہ ادا نہیں کر رہا۔ اداکارہ نے عدالت سے کرایہ ادا کرنے اور دکان خالی کروانے کا حکم دینے کی استدعا کی۔ اداکارہ بابرہ شریف کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیئے۔ وکیل نے عدلات کو بتایا کہ نجی جیولر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ عدالت نے مخالف پارٹی کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا اور سماعت ایک ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی۔
