لاہور(میڈیا92نیوز)سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن اور انیل کپور کی فلم ’فنے خان‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا۔فلم ’فنے خان‘ میں ایشوریا رائے بچن، انیل کپور اور راج کمار راؤ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے لیکن فلم کی خاص بات یہ ہے کہ ایشوریا رائے اور انیل کپور 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔انیل کپور اور ایشوریا 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار، سابق حسینہ عالم کی یہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونا تھی لیکن فلم کے پروڈیوسرز نے سلمان خان کی ’ریس 3‘ کے ساتھ باکس آفس ٹاکرے سے گریز کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ بدل دی تھی۔فلم کا پہلا پوسٹر گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا لیکن اب فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آیا ہے جس میں ایشوریا رائے کے انداز نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔ٹیزر 57 سیکنڈ کے دوانیے پر مبنی ہے جس میں انیل کپور اور راج کمار راؤ کو بھی دکھایا گیاہے۔
