اسلام آباد(میڈیا 92نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں چوہدری محمد الیاس اور محمد زبیر کے نام خارج ہیں۔ پی ٹی آئی نے گجرات کے حلقہ این اے 71 سے چوہدری محمد الیاس اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28سے محمد زبیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا۔ چوہدری محمد الیاس تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر رہ چکے ہیں اور وہ 2013ء کے عام انتخابات میں پارٹی کے امیدوار بھی تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کارکنان کے شدید احتجاج پر تحریک انصاف کی قیادت ن ملتان کے حلقہ این اے 157سے سکندر بوسن کو جاری کردہ ٹکٹ واپس لیل یا تھا۔سکندر بوسن حال ہی میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں جنہیں ملتان سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا تھا جس پر کارکنان نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر شدید احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کا مؤقف تھا کہ سکندر بوسن پارٹی سے مخلص نہیں اور وہ جماعتیں بدلتے رہتے ہیں، اس لئے انہیں ٹکٹ جاری کر کے مقامی قیادت کی حق تلفی کی گئی۔ واضح رہے کہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور سیاسی جماعتو ں نے باقاعدہ انتخابی مہم کاب ھی آغاز کر دیا ہے۔
Read Next
بزنس
24 گھنٹے ago
شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
انٹرنیشنل
24 گھنٹے ago
بوئینگ اسٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا
24 گھنٹے ago
شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
24 گھنٹے ago
بوئینگ اسٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا
24 گھنٹے ago
متعدد بین الممالک سفروں کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شہری
1 دن ago
آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کروایا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری
1 دن ago
پی ٹی آئی جلسہ؛ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں
Related Articles
پنجاب اربن لینڈ سینٹر انہانسمنٹ پراجیکٹ کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک نمایاں قدم
31 جولائی, 2024
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایونیو ون دفتر کا اچانک دورہ،دفتر میں آئے سائلین سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔
22 مئی, 2024
غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ، ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ ، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے شرکا کو بریفنگ!
8 مئی, 2024