پاکستانتازہ ترینشوبز

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی فلم ریس تھری نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

ممبئی(میڈیا 92نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی ‘ریس تھری نے اپنی ریلیز سے اب تک بھارت میں 150جبکہ دنیا بھر سے مجموعی طور پر 276.86کروڑ کا بزنس کرلیا ہے اور اس سال ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کرنے والے فلم بھی بن گئی ہے اور صرف یہی نہیں سلمان خان کی ;ریس تھری ریلیز سے قبل ہی سیٹلائٹ اور ڈسٹریبیوٹر رائسٹس کے ذریعے اپنا بجٹ پورا کر چکی ہے۔واضح رہے ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری اور رامیش تورانی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جس میں سلمان خان نے مرکزی کردارادا کیا ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرننڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ شامل ہیں۔ریس تھری 15جون کو عید کے موقع پر دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔

Back to top button