علی ظفر اور مایا علی کی فلم طیفا اِن ٹربل نمبر ون بن گئی

کراچی (میڈیا92نیوز)طیفا اِن ٹربل سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آگیا ہے ،طیفا نے پوری دُنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے، وہ خود تو ٹربل میں ہے یا نہیں اُس کا تو ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن اب تک یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیفا کے آئٹمز خواہ وہ آئٹم سونگ ہوں یا ٹریلر یا پھر اس کے ایونٹس اِن سب نے ”سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کو ”ٹربل“ میں ڈال رکھا ہے اور ہر آنے والا دِن ”طیفا اِن ٹربل“ کو مقبولیت کے عروج پر پہنچا رہا ہے۔ علی ظفر کے پروڈکشن ہاؤس لائٹ اینگل کی فلم ”طیفا اِن ٹربل“ کا میوزک جیسے ہی منظر عام پر آیا چاروں جانب تہلکہ مچادیا اور طیفا کے طوفان نے سب کو اپ سیٹ کر رکھا ہے۔ طیفا اِن ٹربل سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آگیا ہے۔ فلم کے ٹیزر، ٹریلر اور پھر ”آئٹم نمبر“ گیت نے صرف یو ٹیوب پر 50 لاکھ ہٹس حاصل کرلئے ہیں۔ فلم کا گیت ”آئٹم نمبر“ سپر ہٹ ہو گیا ہے، آواز ، انداز ، لباس، میوزک اور ڈانس نے بھی سب کے دِل جیت لئے ہیں، اس خوبصورت گیت کی آواز جس کے بھی کانوں تک پہنچی وہ پہلی بار میں ہی سن

کر دیوانہ ہوگیا۔ واضح رہے 3 دِن میں 30 لاکھ ہٹس حاصل کرکے ”آئٹم نمبر“ گیت نے نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ لو، ایکشن، رومانس ، کامیڈی سے بھر پور فلم مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ”جیوفلمز“ کے تعاون سے 20جولائی کو پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد …