تشدد سے کم عمر ملاز م کی ہلاکت ،عدالت نے ایم پی اے کی بیٹی کی درخواست ضمانت خارج کردی

لاہور(میڈیا پاکستان)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے تشدد سے ہلاک ہونے واے ملازم اختر کے مقدمہ میں ملوث ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی ملزمہ فوزیہ کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گھریلو ملازم محمد اختر پر تشدد کرنے اور اس کی ہلاکت ہونے کے مقدمہ میں ملوث ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی فوزیہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی عدالت میں مقتول محمد اختر کے والد ظفر کے وکیل عرفران ریاض گوندل نے بحث کی جس کے بعد عدالت نے وکلا ءکی بحث کے بعد ملزمہ فوزیہ کی ضمانت خارج کردی ۔ فوزیہ کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …