موبائل کمپنیوں نے چیف جسٹس کو ’’ماموں‘‘ بنادیا

لاہور(میڈیا92نیوز) ملک کی معروف موبائل کمپنیوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے موبائل لوڈ کے حوالے سے دئیے جانے والے احکامات کا توڑ تلاش کرلیا اور100روپے کا پورالوڈ فراہم کرنے کی کال چارجز سے نکالنا شروع کردیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ ہفتے حکم دیا تھا کہ 100روپے کا لوڈ کروانے والے کوموبائل کمپنیاں100روپے کا ہی لوڈ فراہم کیاکریں گی۔موبائل کمپنیوں نے یہ حکم بامر مجبوری تسلیم توکرلیا لیکن صارفین تک اس کے فوائد پہنچنے نہ دئیے گئے سب سے بڑی موبائل فرم موبی لنک نے اپنے فی منٹ کال چارجز ڈیڑھ روپے سے دوروپے اکسٹھ پیسے کردئیے۔ مختصر ترین ایس ایم ایس کا ریٹ بھی ڈیڑھ روپے کردیا گیا۔ یوں صارفین کو چیف جسٹس کے احکامات کاکوئی فائدہ نہ مل سکا اورلوڈ پورا ملنے کے باوجود 100روپے کا لوڈ اتنی ہی کالیں کرنے کے کام آتاہے جتنی پہلے74روپے میں کالیں یا ایس ایم ایس کیے جاسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …