تازہ ترینشوبز

معروف کلاسیکل گائیک استاد شفقت علی خان سفیر برائے امن منتخب

لاہور (میڈیا 92نیوز) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کلاسیکل گائیک استاد شفقت علی خان کو واشنگٹن میں سفیر برائے امن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ کلاسیکل گلوکار استاد شفقت علی خان کو واشنگٹن میں سفیر برائے امن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ استاد شفقت نے پاکستانی قوم اور خصوصا اپنے پرستاروں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ انھوں نے اپنی گائیکی کے ذریعے امن کا پیغام دیا اور دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کیا ہے۔ اللہ پاک کا شکر ہے کہ امن کے لیے میری کوششوں کو اب بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔اپنے خط میں یونیورسل پیس فیڈریشن نے لکھا ہے کہ فیڈریشن کو فخرہے کہ پاکستان کے استاد شفقت علی خان کو سفیر بنانے کی تقریب ہو رہی ہے۔

Back to top button