اسلام آباد:(میڈیا92نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہےکہ نگران وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ پانی کی قلت کا مسئلہ خود دیکھیں۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پانی کی قلت پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ آجاتی ہے لیکن پیش رفت نہیں ہوتی۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نگران وزیراعظم سے درخواست کروں گا پانی کی قلت کامسئلہ خود دیکھیں، جب تک مسئلے کا حل نا نکلےحکومت نہ اٹھے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت اب تک اپنے بندے پورے نہیں کرسکی، کیا وفاقی حکومت 5 لوگوں سے چل سکتی ہے؟