ریکھا نے آئیفا ایوارڈز میں ’سلام عشق‘ پر رقص کرکے محفل لوٹ لی

بنکاک:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ ریکھا نے 20 سال بعد آئیفا ایوارڈزمیں ’سلام عشق اور’پیارکیا تو ڈرنا کیا‘ گانے پررقص کرکے محفل لوٹ لی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 ویں آئیفا ایوارڈز 2018 کا میلہ بینکاک میں سجا جہاں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کرکے ایوارڈز کی تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

تقریب کا مزہ تب دوبالا ہوا جب بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے 1978 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’مقدر کا سکندر‘ کے مشہورگانے ’سلام عشق‘ پر ایک بار پھر رقص کیا جو دیکھنے دکھانے والا تھا۔


اداکارہ جیسے ہی اسٹیج پر آئیں تو وہاں موجود تقریب کے شرکا نے شور مچانا شروع کردیا جب کہ اداکارہ کی جانب سے 20 سال بعد ایسی پرفارمنس سے سب خوب محظوظ ہوئے۔

ریکھا کی جانب سے 1960 میں ریلیزہونے والی فلم ’مغل اعظم‘ فلم کے مشہورومعروف گانے ’پیارکیا تو ڈرنا کیا‘ پر بھی عمدہ رقص کیا گیا۔

ایوارڈز کی تقریب میں ارجن کپور، ورن دھون، آیوشمان کھرانا، کریتی سنون اورشردھا کپورنے بھی اپنی پرفارمسز سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …