تازہ ترینشوبز

دپیکا رنویر سنگھ کے بچپن کی تصویر دیکھ کر حیران

ممبئی(میڈیا 92نیوز) بالوں کے اسٹائل کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ کو بچپن سے ہی فیشن اور اسٹائلنگ کا کتنا شوق رہا ہے۔بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر اپنی مختلف انداز کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو تو حیران کرتے ہی رہتے ہیں، لیکن اب انہوں نے اپنے بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کرکے اپنی بہترین دوست اور ممکنہ لائف پارٹنر دپیکا پڈوکون کو بھی حیران کردیا۔رنویر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ایک وہ کہیں سے بھی رنویر نہیں لگ رہے، لیکن بالوں کے اسٹائل کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی فیشن اور اسٹائلنگ کا کتنا شوق رہا ہے۔اداکار نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ‘ 1985 سے ہر چیز میں پہل کرنے والا’۔یہاں انہوں نے ‘Avant Garde’ کا لفظ استعمال کیا، جس سے مراد ایک ایسا انسان ہے جو ہر چیز، ہر فیشن یا آئیڈیا میں پہل کرے اور پیش رو کا کردار ادا کرے۔

Back to top button