اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا 92نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پیرس میں جاری اجلاس میں پاکستان کا نام ‘گرے لسٹ’ میں آنے کے معاملے پر آج ریویو کیے جانے کا امکان ہے، جہاں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔24 سے 29 جون تک پیرس میں جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کا نام باضابطہ طور پر ایف اے ٹی ایف کے گرے ممالک کی فہرست سے نکالنے یا مستقل طور پر شامل کیے جانے کے معاملے پر غور ہوگا۔نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پیرس پہنچ چکی ہیں، جہاں وہ ‘گرے لسٹ’ میں پاکستان کے نام کے حوالے سے اسلام آباد کا موقف اجلاس کے سامنے رکھیں گی اور اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے اور کالعدم تنظیموں اور دیگر گروہوں کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گی۔پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کے ممکنہ اجلاس میں اپنے اقدامات پیش کرنے کا فیصلہ پاکستانی حکام کا موقف ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پہلے سے موجود قوانین میں بہتری لانے کے ساتھ سا تھ ان پر عملدرآمد بھی بہتر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو تادیبی اقدامات کرنے کے لیے 3 ماہ (جون تک) کا وقت دیا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے 25 اپریل کو ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 27 صفحات پر مشتمل اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسگ اقدامات پر رپورٹ پیش کی تھی تاہم 22 مئی کو بنکاک کے غیر رسمی اجلاس میں اس رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا تھا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔ایف اے ٹی ایف: ‘گرے لسٹ’ میں نام سے پاکستان کو کیا نقصان ہوگا؟تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2012 سے 2015 تک بھی پاکستان ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں شامل تھا۔
Read Next
1 دن ago
شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
1 دن ago
بوئینگ اسٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا
1 دن ago
متعدد بین الممالک سفروں کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شہری
1 دن ago
آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کروایا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری
1 دن ago
پی ٹی آئی جلسہ؛ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں
Related Articles
پنجاب اربن لینڈ سینٹر انہانسمنٹ پراجیکٹ کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک نمایاں قدم
31 جولائی, 2024
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایونیو ون دفتر کا اچانک دورہ،دفتر میں آئے سائلین سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔
22 مئی, 2024
غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ، ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ ، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے شرکا کو بریفنگ!
8 مئی, 2024