بھارت میں 5 مسلمانوں کو قتل کردیا گیا

بھارت(میڈیا 92نیوز) اتر پردیش میں پولیس کی موجودگی میں انتہاپسند ہندوو¿ں نے مسلم شخص پر تشدد کیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔بھارت میں گاو¿ رکھشا کے نام پر انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ہوگئے، بارہ روز کے دوران 5 مسلمان گاو¿ رکھشا کی بھینٹ چڑھ گئے۔بھارت میں انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی حد سے بڑھ گئی، گاو¿ رکھشا کے نام پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جانا روز کا معمول بن گیا ہے۔ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپڑ میں مسلمانوں پر تشدد کرنے کی ایک اور ویڈیو سانے آئی ہے جس میں انتہا پسندوں کو 65 سالہ شخص پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دو روز قبل ہاپڑ میں گائے ذبح کرنے کے الزام میں قاسم نامی 45 سالہ شخص کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔اترپردیش میں پولیس اہلکاروں کے سامنے مسلمانوں پر تشدد کیا گیا تھا جس پر یوپی پولیس نے معافی مانگی ہے۔پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔بھارت میں گزشتہ 12 روز میں 5 مسلمان گائے کے تحفظ کا بیڑہ اٹھانے والے انتہا پسند ہندوو¿ں کی بھینٹ چڑھائے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …