لاہور(میڈیا92نیوز)
مریم نواز اور ایاز صادق نے اپنے حلقے تبدیل کرلیے ہیں۔ مریم نواز اب اپنے والد اور والدہ کے حلقے این اے 125 کی بجائے این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی۔ مریم نواز کا تحریکِ انصاف کے جمشید اقبال چیمہ سے جوڑ پڑے گا۔ دوسری جانب ایاز صادق نے بھی اپنا حلقہ تبدیل کرلیا ہے۔ اب وہ این اے 129 کی بجائے 133 سے میدان میں اتریں گے۔
