شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پر شہری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے


لاہور(میڈیا92نیوز) قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے مقرر ریٹرننگ افسروں کے پولنگ سٹاف کی ایک روزہ تربیت مکمل کرلی۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ سٹاف کا ایک روزہ تربیتی کورس مکمل ہونے پر پولنگ سٹاف کے لیے ضابط اخلاق بھی جاری کردیا گیا جس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن پر اسٹنٹ پریزائیڈنگ اور پریذائیڈنگ آفیسر کے ہر احکامات پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوںگے۔عملے کو یہ بھی ہدایت کی گی کہ پولنگ پر ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیں۔ ووٹر کا شناختی کارڈ چیک کرنا ضروری ہوگا۔ کسی بھی ووٹر کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پر ووٹ ڈالنے کی اجازات نہیں ہوگی ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …