لاہور(میڈیا92نیوز)
میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور میں پیرا میڈیکل سٹاف اور سیکورٹی گارڈزمیں جھگڑا۔پیرا میڈیکل سٹاف کا گھڑی وارڈ کے باہر کام چھوڑ کر احتجاج۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ میو ہسپتال گھڑی وارڈ کے باہر پیرا میڈیکس سراپا احتجاج۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈی ایم ایس سر جیکل ٹاور ڈاکٹر جواد اور رانا ابوبکر سپروائزر نے پیرا میڈیکل سٹاف پر سرجیکل ٹاور میں داخل ہونے پر تشدد کیا۔سرجیکل ٹاور کے سپروائزر رانا ابوبکر کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی زیادتی نہیں۔پیرا میڈکس ملازمین نے جان بوجھ کر ڈی ایم ایس کے کمرہ میں داخل کر کر بدتمیزی شروع کی۔احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ڈی ایم ایس اور سپروائزر کے خلاف انکوائری کی جائے اور انہیں معطل کیا جائے۔ احتجاج کی وجہ سے پیرامیڈکل سٹاف نے ہسپتال میں کام چھوڑ دیا اجس کی وجہ سے علاج معالجے کا کام رک گیا۔
