سرگودھا: فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کوقتل کردیا گیا

سرگودھا(میڈیا 92نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کے نواحی گاوں 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے گھرانے کے سربراہ سمیت 5 افراد کو بیدردی سے قتل کردیا جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاوں 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے ایک مکان میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔واقعے میں میاں بیوی سمیت 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) بھلوال خالد خان نیازی کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول گھرانے کا قتل ہونے والا سربراہ مٹھائی کی دکان کا مالک تھا۔قتل ہونے والوں میں 50 سالہ محمد طفیل اور 40 سالہ مجیدہ بی بی سمیت ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، جن کی عمریں بالترتیب 20، 18 اور 16 سال ہیں۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …