اوگلوی(میڈیا 92نیوز) پاکستان کے ساتھ شان فوڈز کی حالیہ مہم ’’کھانا پڑوسی کے ساتھ‘‘‘ کے ضمن میں سنگاپور میں منعقدہ APAC ایفی ایوارڈز 2018میں فوڈ کیٹگری میں شان فوڈز نے سلور انعام پاکر کوالٹی فوڈز میں اپنا لوہا منوالیا ہے۔ایفی ایواڈز ایک مستقل عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر سے خوراک کی مصنوعات تیار کرنے والی ہزاروں کمپنیاں شریک ہوتی ہیں جن کی معیاری فوڈ پروڈکٹس کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔شان فوڈز نے ایفی ایوارڈ 2018 جیت لیا۔اس ضمن میں شان فوڈز پاکستان کا پہلا مقامی برانڈ ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ کھانا پڑوسی کے ساتھ‘ تعلقات کو برقرار رکھنے اور پڑوسیوں کے ساتھ کھانا بانٹنے کے شعور کو اجاگر کرنے والی متعلقہ ثقافتی ومذہبی مہم ہے جس کا بنیادی مقصد اپنے جغرافیائی پڑوسی چین کے ساتھ مہمان نوازی اور معاشرتی تعلقات کو پروان چڑھانا ہے۔اس ضمن میں ایک چینی خاتون نے لاہور میں کھانا پروسنے اور طعام کی خدمت کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے۔ یہ مہم سی پیک کے مبارک موقع پر شروع ہوئی جو چین کے ساتھ اقتصادی راہداری بنانے پر مبنی ہے جس سے چینیوں کی بڑی تعداد کو روزگار و سرمایہ کاری کرنے کے مواقع ملیں گے۔ شان فوڈز نے ایفی ایوارڈ 2018 جیت لیا۔اس مہم نے دنیا بھر کے صارفین کو درست وقت پر متوجہ کیا اور پاکستان کی میڈیا کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ وائرل ہونے والی مہم ہے جسے سی این این جیسے معروف قومی و بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی کوریج دی گئی۔شان کے اصل مصدقہ ذائقے نے دنیا بھر میں موجود خواتین و حضرات کو دلوں اور ذہنوں کو جیت لیا اور معیاری ذائقے کے حوالے سے پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں بلند کئے ہوئے ہیں۔
