کراچی(میڈیا 92نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت مقبولیت حاصل اور باکسنگ کا کھیل آج بھی غیر معروف ہے۔کراچی میں پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کی پریس کانفرنس اور تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے جو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرے، پہلی سپر باکسنگ لیگ 28 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
