ایل ڈی اے سٹاف کو عید کے بعد ”عیدی“


جوہر ٹاﺅن(میڈیا 92نیوز) ایل ڈی اے ملازمین کے لئے خوشخبری ہے کہ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 50فیصد الاﺅنس دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام ملازمین کے لئے بنیادی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ یکم جون سے نافذ العمل ہو گا۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے 31مئی کو فیصلہ کیا تھا۔ جس پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ بنیادی تنخواہوں میں اضافے سے ایل ڈی اے کے 5ہزار سے زائد ملازمین میں مستفید ہوں گے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے علی شہزاد نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب انجیکشن اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک لاہور: پنجاب میں مخصوص انجیکشن سے بینائی کھونے کے معاملے کے مرکزی …