فلم میں مہوش حیات بینظیر بھٹو کا کردار کریں گی

لاہور(میڈیا 92نیوز)پاکستانی ڈراموں اور فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔گزشتہ روز اداکارہ نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ جلد ہی بینظیر بھٹو کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہوش حیات، بینظیر بھٹو کی سوانح حیات پڑھ رہی ہیں۔اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا، ‘آج محترمہ بینظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ ہے، یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے پاکستان کی خواتین کو بااختیار بنایا، انہیں ان کے حقوق دلوائے اور معاشرے میں مساوات کو فروغ دیا۔مہوش نے مزید لکھا، 146ایک وقت تھا جب بینظیر بھٹو نے خواتین کے اندر یہ احساس جگایا کہ وہ کچھ بھی کرسکتی ہیں، انہوں نے امید دلائی کہ خواتین بھی ستاروں تک پہنچ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …