(میڈیا پاکستان): مزنگ کی رہائشی کینسر کی مریضہ فائزہ تنویر کو علاج کے لیے بھارت نے ویزا تو جاری کر دیا مگر پیسوں کی کمی فائزہ کے علاج میں آڑے آگئی، 5 لاکھ جمع کرنے کے لیے مریضہ کی مختلف تعلیمی اداروں میں فنڈ ریزنگ مہم جاری ہے۔
بھارت میں علاج کی خواہش مند کینسر کی مریضہ فائزہ کو ویزہ جاری ہوچکا ہے لیکن اب مالی تنگدستی علاج میں رکاوٹ بن گئی ہے۔ فائزہ کو کینسر کے علاج کے لیے کل 19 لاکھ کی رقم درکار تھی، دوستوں کے ساتھ مل کر 14 لاکھ ر وپے جمع کرلیے مگر 5 لاکھ کی مزید ضرورت ہے۔
فائزہ اپنی مدد آپ کے تحت مختلف تعلیمی اداروں میں فنڈ ریز کر رہی ہے، اسے حکومت کی جانب سے امداد کا بھی انتظار ہے۔
کینسر کے علاج کیلئے پڑوسی ملک نے ویزہ جاری کر دیا ہے لیکن فائزہ کی مشکل تب ختم ہوگی جب اپنے ملک کے مخیرحضرات اور حکومت بھی تعاون کرے گی۔
