تازہ ترینشوبز

سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم ’’شوٹ گن شادی ‘‘ میں پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی

ممبئی (شوبز ڈیسک /میڈیا 92نیوز)بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم ’’شوٹ گن شادی ‘‘ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا ایک بار پھر فلم ’’ایک ولن ‘‘ کی پروڈیوسر ایکتا کپور کی نئی فلم ’’شوٹ گن شادی ‘‘ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ فیمیل مرکزی کردار کے لئے اداکارہ شردھا کپور، کریتی سینن، سوناکشی سنہا اور فاطمہ ثناء شیخ کے ناموں پر غور کیا گیا لیکن اب اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے فلم کا حصہ بننے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرینیتی چوپڑا نے فلم’’شوٹ گن شادی‘‘ کے لئے حامی بھر لی ہے جبکہ انہیں فلم کا خیال اور اپنا کردار پسند بے حد پسند آیا ہے۔

Back to top button