میڈیا پاکستان ): جوا کھیلنے کے لیے رقم نہ ملی، شوہر نے بیوی کو قتل، بیٹی کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔ سبزہ زار پولیس نے لاش میو ہسپتال منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تاج جوا کھیلنے کا عادی ہے۔ اپنی بیوی سے جوئے پر لگانے کیلئے رقم کا مطالبہ کر رہا تھا کہ رقم دینے سے انکار پر ملزم نے اپنی بیوی رضیہ اور بیٹی ماریہ کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔ دونوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن رضیہ دم توڑ گئی اور ماریہ کے سر پر ٹانکے لگے ہیں۔
