وزیراعظم شاہد خاقان کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون ، اعتماد میں لیا

اسلام آباد(میڈیا پاکستان ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی(pm shahid khaqan) کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون ، جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی پر اعتماد میں لیا ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ خطے میں استحکام کے لئے ہمسایہ ممالک کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ قیام امن کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، خطے میں استحکام کے لئے ہمسایہ ممالک کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے ، دنیا پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جانی و مالی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …