(میڈیا92نیوز)
شعبہ طب کے معروف تحقیقی جریدے بی ایم جے میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ڈیمینشیا کے مریضوں میں باقاعدگی سے کی جانے والی جسمانی ورزش مرض کی شدت میں کمی کا باعث نہیں ہوتی، ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا 500 افراد پر کی گئی تحقیق نے پرانی تحقیق کو غلط ثابت کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ورزش ڈیمینشیا کے مرض پر قابو پانے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
برطانیہ کے کنگز کالج کے ماہر نفسیات نے نئی تحقیق کی بنیاد پر کہا کہ ڈیمینشیا کے مریضوں کے کامیاب علاج کے لیے ورزش کے بجائے اور بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جس میں مکمل توجہ، پائیدار باہمی التفات اور مسلسل خبر گیری زیادہ اہم ہیں۔
