لاہور (شوبز ڈیسک /میڈیا 92نیوز)بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ ہدایتکار انوراگ باسو کی نئی فلم’’امالی‘‘ میں اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت 8سال کے بعد ہدایتکار انوراگ باسو کی نئی فلم ’’امالی ‘‘ میں دکھائی دیں گی جبکہ ان کے ساتھ اداکار راج کمار راؤ مرکزی کردار ادا کریں گے جس کی عکسبندی رواں سال نومبر میں شروع کی جائے گی جبکہ یہ فلم اداکار راج کمار راؤ کی انوراگ باسو کے ساتھ پہلی فلم ہو گی۔
