(میڈیا92نیوز)
خواجہ سعد رفیق بھی کروڑوں کے مالک نکلے۔ میڈیا92نیوزنے اثاثہ جات کی تمام تفصیلات حاصل کرلیں۔ خواجہ سعد رفیق کے اثاثہ جات کی کل مالیت 17 کروڑ 84 لاکھ روہے ہے۔ سعدین ایسوسی ایٹس کی مالیت 2 کروڑ 98 لاکھ روہے ظاہر کی گئی۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں واقع گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے بیان کی گئی۔ اس کے علاوہ خواجہ سعد رفیق نے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے نقد اور پرائز بانڈ ظاہر کیے جبکہ 25 لاکھ کا فرنیچر اور ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کا بینک بیلنس ظاہر کیا۔
