لندن : (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) رواں سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جمعہ سے انگلینڈ کے دارلحکومت لندن میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ایونٹ 30 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے شیڈول ایسٹبورن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کی ہے، وہ ایونٹ میں عالمی نمبر دو ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور برطانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی جوہانا کونتا کو جوائن کریں گی۔ 26 سالہ ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں ایسٹبورن ٹورنامنٹ کا شرکت کا فیصلہ کیا تاکہ بھرپور انداز سے سال کا تیسرا گرینڈ سلام کھیل سکوں۔ واضح رہے کہ ایونٹ جمعہ سے 30 جون تک کھیلا جائے گا۔
