لاہور(میڈیا92 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے گزشتہ روز نیب کو فیروز پور روڈ سٹی سکینڈل میں 8 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع کروا دئے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ فیروز پور سٹی کے مالک نے گرفتار ہونے کے بعد نیب لاہور کی انوسٹی گیشن ٹیم کو آگاہ کیا تھا کہ سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے فیر وز پور روڈ سٹی کے مالکان سے محکمہ ایل ڈی اے سے فیروز پور روڈ سٹی کیلئے زمین کلیئر کروانے کے عوض 8کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم لی تھی اور سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرنے رقم لینے کے باجود زمین محکمہ ایل ڈی اے سے کلیئر نہیں کروائی تھی ،اس بیان کی روشنی میں نیب انوسٹی گیشن ٹیم نے سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کو طلب کیاتھا ۔